13 اگست 2014 - 13:58
داعش کے درجنوں دہشتگرد انڈونیشیا میں گرفتار

انڈونیشیا کی پولیس نے صوبہ بانتن میں پینسٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہوچکے تھے۔

ابنا: انڈونیشیا کے صوبہ بانتین میں پاندیگلانگ علاقے کے پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس علاقے میں بھی داعش کے تکفیری نظریات پہنچ چکے ہیں لیکن جن لوگوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی انہیں گرفتار کرلیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے عوام کی جہالت سے فائدہ اٹھا کر انہیں برین واش کیا تھا۔
انڈونیشیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پولیس افسر نے اپنے ملک کے علماء اور دانشوروں سے اپیل کی کہ داعش کے تکفیری عقائد کا مقابلہ کرنے کےلئے عوام میں صحیح تبلیغ کریں۔ انڈونیشیا کی حکومت نے تکفیری گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے کڑے حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

.......

/169